بدھ , 24 اپریل 2024

صوبہ الانبار میں داعش کا بڑا ٹھکانہ تباہ

بغداد(مانیٹرنگ ڈیسک)عراقی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ مغربی صوبے الانبار میں داعش کے ایک بڑے ٹھکانے کو عراقی فضائیہ کی مدد سے تباہ کردیا گیا ہے۔الفرات ٹی وی نے عراقی وزارت دفاع کے حوالے سے خبردی ہے کہ صوبہ الانبار میں فوج کی آپریشنل کمان اور الجزیرہ آپریشنل کمان نے مشترکہ کارروائی کے دوران جسے عراقی فضائیہ کی بھی مدد حاصل تھی عین الاسد فوجی چھاؤنی کے مغرب میں داعش کے ایک بڑے ٹھکانے کو تباہ کردیا ہے۔خبروں میں کہا گیا ہے کہ اس اڈے کو دہشت گرد گروہ داعش اپنے عناصر کو ٹریننگ دینے کے لئے استعمال کرتا تھا۔

دوسری جانب عراق کی عوامی رضاکارفورس الحشد الشعبی نے صوبے صلاح الدین کے مرکز سامرا کے جنوب میں داعش کے باقی بچے تکفیری دہشت گرد عناصرکے خلاف بھرپور کارروائی کی ہے۔الحشد الشعبی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس کارروائی کے دوران سامرا کے جنوبی علاقوں میں داعش کے سبھی خفیہ ٹھکانے تباہ کردئے گئے ہیں۔

حکومت نے دسمبردوہزار سترہ میں داعش کے خلاف جنگ میں فتح کا اعلان کردیا تھا۔ عراقی فوج اور الحشد الشعبی اس وقت ملک کے مختلف علاقوں میں باقی بچے دہشت گردوں کا صفایا کرنے میں مصروف ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …