جمعہ , 19 اپریل 2024

بغداد: امریکی سفارتخانے کے قریب متعدد راکٹ فائر

بغداد(مانیٹرنگ ڈیسک)عراق کے دارالحکومت بغداد میں امریکی سفارت خانے کے قریب متعدد کاتیوشا راکٹ فائر کئے گئے ہیں۔عراقی وزارت داخلہ نے بغداد میں انتہائی سیکورٹی والے علاقے گرین زون میں واقع امریکی سفارت خانے کے قریب متعدد کاتیوشا راکٹوں کے گرنے کی تصدیق کی ہے-

عراقی فوج نے بھی اس حملے کی تصدیق کی ہے تاہم کہا ہے کہ اس حملے میں کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔ عراقی ذرائع کے مطابق راکٹوں کے حملے کے بعد امریکی سفارت خانے میں خطرے کے الارم بجنا شروع ہو گئے-العالم ٹیلی ویژن چینل نے بھی خبر دی ہے کہ عراق کی سیکورٹی فورس اور فوج نے بغداد کے گرین زون میں امریکی سفارت خانے کے قریب راکٹوں کے حملے کے بعد علاقے کو اپنے گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن شروع کر دیا- اس موقع پر گرین زون کی فضا میں فوجی ہیلی کاپٹروں نے بھی پروازیں انجام دیں-

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …