جمعرات , 25 اپریل 2024

حزب اللہ کے خلاف زمینی جنگ کے تعلق سے اسرائیل میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے

بیروت(مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیل کے ایک میڈیا سیل نے حزب اللہ لبنان کے خلاف نئی جنگ کے آغاز کے لئے تل ابیب کی کوشش کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ حزب اللہ کے خلاف زمینی جنگ کے تعلق سے اسرائیل میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔اسرائیل کے ٹی وی چینل تھرٹین کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان، بھرپور فوجی توانائی کی حامل ہے اور دو ہزار چھے کے مقابلے میں اس کی فوجی توانائی میں قابل ذکر حد تک اضافہ ہوا ہے۔

صیہونی حکومت کے ایک ریٹائرڈ فوجی افسر اسحاق بریک نے حزب اللہ کے خلاف جنگ میں اسرائیل کی فوجی ناتوانی کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں میں جنگ کرنے کا جذبہ نہیں پایا جاتا اور ان کی دفاع توانائی بھی ختم ہو چکی ہے۔اس سے قبل صیہونی فوج کے ایک کمانڈر یوئیل استریک نے اسرائیل کے حزب اللہ کے میزائل حملوں کی توانائی کا ذکر کرتے ہوئے کہا تھا کہ حزب اللہ جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کا مقابلہ کرنے کے لئے مکمل آمادہ ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …