ہفتہ , 20 اپریل 2024

مشرق وسطیٰ میں امریکی فوج کی تعیناتی، ٹرمپ نے رپورٹس مسترد کر دیں

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرق وسطی میں امریکی فوجیوں کی تعیناتی کی میڈیا رپورٹس مسترد کر دیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حالیہ عرصے میں میڈیا میں شائع ہونے والی رپورٹس کو مسترد کر دیا ہے جس میں کہا جا رہا تھا کہ امریکی صدر جلد مشرق وسطی میں امریکی فوجیوں کی تعیناتی کی منظوری دے سکتے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے ان خبروں کو قبل از وقت قرار دیتے ہوئے کہا کہ فی الحال ابھی اس رد عمل کی ضرورت نہیں ہے، تاہم اگر ضروری ہوئی تو فوجی دستے بھیج بھی دیں گے۔ ہمارے لیے ملکی مفاد سب سے اہم ہے۔یاد رہے کہ چند روز قبل کہا جا رہا تھا کہ مشرق وسطی میں کشیدگی کے بعد امریکہ 10 ہزار سے زائد فوجی دستے تعینات کر رہا ہے۔

دوسری طرف ایران کے صدر حسن روحانی کا ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا ہے کہ کسی بھی صورت میں امریکہ کے آگے نہیں جھکیں گے، لڑائی کے دوران ایران پر بمباری کی گئی تو اپنے مقاصد اور اہداف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے اور مزاحمت کی صورت میں بھرپور جواب دیں گے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …