ہفتہ , 20 اپریل 2024

امریکہ کے من گھڑت دعوے علاقائی سلامتی کے لئے نقصان دہ ہے: جواد ظریف

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)ایران کے وزیر خارجہ نے مغربی ایشیاء میں امریکہ کی جانب سے فوج کی تعداد میں اضافہ سے متعلق امریکی حکام کے دعووں پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے دعوے عالمی امن و صلح کیلئے بہت خطرناک ہیں اس لئے ان کا مقابلہ کرنا چاہئیے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے آج پاکستان کے دورے کے اختتام کے بعد اسلام آباد سے روانگی سے قبل ارنا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی حکام خلیج فارس میں اپنی دشمنانہ پالیسیوں اور حالات کو کشیدہ بنانے کی توجیہ کیلئے اس قسم کے دعوے کر رہے ہیں۔ایران کے وزیر خارجہ نے علاقے میں امریکی حکام کی جانب سے فوج کی تعداد میں اضافہ سے متعلق بیانات کو عالمی امن و صلح کے لئے خطرناک قرار دیا۔

یہ بھی دیکھیں

فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کے حالیہ جرائم پرمقدمہ چلایا جائے: ایران کا عالمی عدالت سے مطالبہ

تہران:ایران کے وزیر خارجہ نے بین الاقوامی فوجداری عدالت سے مطالبہ کیا ہے کہ صیہونی …