جمعہ , 19 اپریل 2024

دشمنوں کی سازشوں کے مقابلے میں ایرانی عوام تیار

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے خاتم الانبیا ایئر ڈیفنس ہیڈکوارٹر کے کمانڈر نے دشمن کو خبردار کیا ہے کہ وہ ایرانی عوام کی دفاعی توانائیوں کے بارے میں غلط اندازے کا شکار نہ ہوں-ایران کی فوج کے خاتم الانبیا ایئر ڈیفنس ہیڈکوارٹر کے کمانڈر اور آٹھ سالہ دفاع مقدس کے دور کے اہم کمانڈر جنرل غلام علی رشید نے پارلیمنٹ کے کھلے اجلاس میں خرمشہر کی آزادی کی سالگرہ کی مناسبت سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایران کی مسلح افواج اپنے تاریخی تجربات سے استفادہ کرتے ہوئے ہر طرح کے حالات کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں-

جنرل رشید نے کہا کہ اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد ایران کے عوام انقلابی اقدار کے دفاع اور دشمنوں کی سازشوں کے مقابلے میں اسلامی جمہوری نظام کی بنیادوں کی حفاظت کے لئے ہر میدان میں موجود رہے اور عوام کی اسی موجودگی نے دشمن اور اس کے علاقائی اور عالمی اتحادیوں کے اندازوں کو غلط ثابت کر دیا-چوبیس مئی ایران کے شہر خرمشہر کی آزادی کی سالگرہ ہے اور اس دن کو ایران میں یوم استقامت اور فداکاری کے نام سے یاد کیا جاتا ہے-

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر ایڈمرل علی فدوی نے آئی آر آئی بی کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج خلیج فارس میں امریکا اور ان کے اتحادیوں کے سب سے کم بحری بیڑے اور بحری جہاز تعینات ہیں-ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں خلیج فارس میں امریکا اور اس کے اتحادیوں کے تین سو بحری جنگی جہاز اور پانچ طیارہ بردار بحری جہاز تعینات ہوا کرتے تھے-

واضح رہے کہ امریکی حکومت نے پچھلے دنوں ایران کے خلاف اپنی مخاصمانہ پالیسیوں کو جاری رکھتے ہوئے خلیج فارس کے علاقے میں کچھ بی باون بمبار طیارے اور بحری بیڑے روانہ کئے ہیں-سپاہ پاسداران کے ڈپٹی کمانڈر علی فدوی نے کہا کہ خلیج فارس میں امریکی بحری جنگی جہازوں کی تعیناتی کوئی خاص بات نہیں ہے کیونکہ ایران کی مسلح افواج کا خلیج فارس پر پوری طرح احاطہ ہے-

ان کا کہنا تھا کہ امریکی بحری جہازوں کو خلیج فارس اور آبنائے ہرمز سے گذرنے کے لئے ایران کی مسلح افواج سے اجازت لینی ہوتی ہے اور وہ ایران کے ساحلی علاقوں میں داخل ہونے کی ہمت نہیں کر سکتے-سپاہ پاسداران کے ڈپٹی کمانڈر نے کہا کہ اس خلیج فارس میں تعینات میں سبھی بحری جہازوں کے عملے فارسی زبان میں بات کرتے ہیں اور اس علاقے میں ایران کے اقتدار اور اثر و رسوخ کو ظاہر کرتا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …