جمعرات , 25 اپریل 2024

امریکہ دباؤ منظور نہیں ،حالیہ کشیدگی میں ایران کامیاب و کامران ہو گا: صدر حسن روحانی

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کل رات ملک کے صحافیوں کیساتھ ہونے والی ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے ایران کے خلاف امریکہ کی سیاسی اور اقتصادی پابندیوں اور دباؤ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی قوم نہ کبھی دباؤ میں آئی اور نہ ہی دباو ٔمیں آئے گی۔اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ امریکہ ایران کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور نہیں کر سکتا کہا کہ اس ساری صورتحال میں اسلامی جمہوریہ ایران کامیاب و کامران ہو گا۔

صدر مملکت نے جوہری معاہدے سے امریکہ کے غیر قانونی انخلا کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے تمام ممالک اور عالمی ادارے بین الاقوامی معاہدے سے امریکہ کے نکلنے پر اس کی سرزنش اور مذمت کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ امریکہ، جوہری معاہدے سےغیر قانونی انخلا کے بعد ایران کے خلاف دباؤ بڑھانے کیلئے ہر قسم کے ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …