ہفتہ , 20 اپریل 2024

شام : رہائشی آبادیوں پر دہشت گردوں کے راکٹ حملے

دمشق (مانیٹرنگ ڈیسک)مغربی شام کے صوبے حماہ کے مختلف شہروں پر دہشت گردوں کے راکٹ حملوں میں کم سے کم چار افراد جاں بحق اور متعدد دیگر زخمی ہو گئے۔ دمشق میں دفاعی اور عسکری ذرائع نے بتایا ہے کہ دہشت گردوں نے صوبہ حماہ کے شہر سقیلبیہ اور عین الکروم ٹاؤن کو راکٹ حملوں کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں متعدد رہائشی مکانات کو نقصان پہنچا۔

شام میں سرگرم امریکہ اور اس کے عرب اتحادیوں کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہوں نے شام کے صوبوں حماہ اور ادلب کے رہائشی علاقوں پر حملے تیز کر دیئے ہیں۔ دہشت گردوں کے حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت درجنوں افراد مارے جا چکے ہیں۔

شام میں حماہ اور ادلب ہی دہشت گردوں کے قبضے میں باقی بچے ہیں جنہیں آزاد کرانے کے لیے شام کی فوج محدود فوجی آپریشن میں مصروف ہے۔ شام کا بحران سن دو ہزار گیارہ میں امریکہ، سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کے حملے سے شروع ہوا تھا جس کا مقصد علاقے میں طاقت کا توازن ہمیشہ کے لیے اسرائیل کے حق میں موڑنا تھا۔

شام کی فوج نے اسلامی جمہوریہ ایران کی فوجی مشاورت اور روس کی حمایت کے ذریعے داعش کی بساط لپیٹ دی اور دیگر دہشت گرد گروہ بھی اپنے منطقی انجام کو پہنچنے والے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کے حالیہ جرائم پرمقدمہ چلایا جائے: ایران کا عالمی عدالت سے مطالبہ

تہران:ایران کے وزیر خارجہ نے بین الاقوامی فوجداری عدالت سے مطالبہ کیا ہے کہ صیہونی …