بدھ , 24 اپریل 2024

روبوٹ کا 3 ٹن وزنی جہاز کو 30 فٹ تک کھینچنے کا حیرت انگیز مظاہرہ

روم(مانیٹرنگ ڈیسک)اٹلی میں چار ٹانگوں والے روبوٹ کا 3 ٹن وزنی جہاز کو 30 فٹ تک کھینچنے کا حیرت انگیز مظاہرہ کیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اٹلی کے ٹیکنالوجی انسٹیٹیوٹ کے محققین کا تیار کردہ HyQReal نامی چار ٹانگوں والا روبوٹ بھاری بھرکم وزن اٹھانے اور چیزوں کو کھینچنے میں مہارت رکھتا ہے۔

اس روبوٹ کا اپنا وزن 280 پونڈ ہے اور اس نے 3 ٹن وزنی جہاز کو 30 فٹ تک کھینچنے کا حیرت انگیز مظاہرہ کیا۔ اس معرکے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر لاکھوں صارفین دیکھ چکے ہیں اور اس حیرت انگیز روبوٹ کی طاقت پر دلچسپ تبصروں میں مصروف ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

لکڑی سے بنا دنیا کا پہلا سیٹلائیٹ آئندہ برس لانچ کیا جائے گا

کیوٹو: امریکی خلائی ادارہ ناسا اور جاپان ایرو اسپیس ایکسپلوریشن ایجنسی (جے ای ایکس اے) …