جمعہ , 19 اپریل 2024

ایرانی قوم وطن کے دفاع کے لئے ہمہ وقت تیار اور آمادہ ہے;ترجمان سید عباس موسوی

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی جمہوریہ ایران نے متحدہ عرب امارات کی بندرگاہ الفجیرہ پر حالیہ حملوں سے متعلق امریکی مشیر برائے قومی سلامتی کے دعوے کو سختی سے مسترد کردیا ہے۔دفترخارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے بدھ کے روز اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جان بولٹن کا یہ دعویٰ ایران مخالف ٹیم بی کے منفی خیالات اور جارحانہ پالیسی کا غماز ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران دشمنی کا طویل ماضی رکھنے والی ٹیم بی کے دو ارکان کے درمیان ملاقات میں ایسا من گھڑت اور مضحکہ خیز دعوی کیا جانا، کوئی نئی بات نہیں۔موسوی نے کہا کہ جان بولٹن اور دیگر جارحانہ عزائم رکھنے والوں کو یاد رکھنا ہوگا کہ ایران اپنی بیدار قوم کی بدولت ہمہ وقت تیار اور وطن کے دفاع کے لئے آمادہ ہے۔دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ایران خطے میں افراتفری پھیلانے کی سازشوں کو ہرگز کامیاب نہیں ہونے دے گا۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …