جمعہ , 19 اپریل 2024

شام میں امریکی فوج کی غیر قانونی موجودگی ختم ہونی چاہیے، روس اور شام کی اپیل

ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک)روس اور شام نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ شام سے امریکی فوج کے انخلا کے بارے میں واضح موقف اختیار کرے۔المیادین ٹی وی کے مطابق روسی فوج کی مشترکہ کمان نے کہا ہے کہ شام میں امریکی فوج کی موجودگی غیر قانونی ہے جسے ختم ہونا چاہیے۔ روسی فوج کی مشترکہ کمان نے امریکہ اور یورپی یونین سے کہا ہے کہ وہ شام کے خلاف تمام پابندیاں اٹھالیں کیونکہ پابندیوں سے اس ملک کی انسانی اور اقتصادی صورتحال کو بہتر بنانے میں کوئی مدد نہیں ملے گی۔

اس سے پہلے روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ورشینن نے شام میں امریکہ کی غیر قانونی فوجی موجودگی فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیاتھا۔امریکہ نے شامی حکومت اور اقوام متحدہ کی اجازت کے بغیر، دہشت گردی کے خلاف جنگ کی آڑ میں اپنے فوجی شام روانہ کیے تھے۔یہ ایسی حالت میں ہے کہ موجودہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعتراف کیا تھا کہ داعش سمیت خطے میں سرگرم دہشت گرد گروہوں کے قیام میں واشنگٹن نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …