ہفتہ , 20 اپریل 2024

امریکا کے ساتھ مذاکرات کا کوئی امکان نہیں، ایران

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ ملک کے جوہری اور میزائل پروگرام پر کوئی مذاکرات نہیں کیے جائیں گے۔ایران کے سپریم لیڈرآیت اللہ علی خامنہ ای نے ویب سائٹ پرجاری اپنے بیان میں واضح کیا ہے کہ ایران یہ پہلے بھی کہہ چکا ہے کہ امریکا سے مذاکرات نہیں کئے جائیں گے کیونکہ پہلے بھی مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ہوابلکہ الٹا نقصان ہوا، ہم انقلاب کی بنیادی اقدارپر کوئی بات چیت نہیں کریں گے اورہم اپنی فوجی صلاحیتوں پر بھی کوئی سمجھوتہ نہیں کرسکتے۔

ایران کا یہ بیان امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کے بعد سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ایران کے ساتھ اس کے جوہری پروگرام پر معاہدے کا امکان موجود ہے۔اس سے پہلے ایرانی صدرحسن روحانی نے اس بات کا اشارہ دیا تھا کہ اگر امریکا ایران پرعائد پابندیاں ختم کردے تواس کے ساتھ بات چیت ممکن ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …