جمعرات , 18 اپریل 2024

ایران کے عوام بیت المقدس کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، صدر روحانی

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایران کے عوام بیت المقدس اور تاریخ کے مظلوموں کو ہرگز تنہا نہیں چھوڑیں گے -صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے کابینہ کے اجلاس میں اپنے خطاب کے دوران اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ ایران کے عوام بیت المقدس اور تاریخ کے مظلوموں کو ہرگز تنہا نہیں چھوڑیں گے کہا کہ ایران کے عوام اس سال بھی عالمی یوم القدس کی ریلیوں میں وسیع پیمانے پر شرکت کرکے اس عزم کا اعلان کریں گے کہ کامیابی کے حصول تک ظالموں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے – انہوں نے کہا کہ فلسطین اور بیت المقدس سبھی مسلمانوں کی استقامت کی ایک علامت اور اسرائیل دنیا کی جارح قوتوں کے لئے ایک سمبل ہے جو مسلمانوں پر مظالم ڈھانا چاہتی ہیں-

صدر حسن روحانی نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ یمن اور فلسطین کے مظلوم عوام اس وقت ماہ مبارک میں بہت ہی سخت حالات سے گذر رہے ہیں کہا کہ یمن اور فلسطین کے عوام کو جارح قوتوں سے کوئی خوف نہیں ہے اور وہ اپنی فداکاری ، ایثار ،استقامت اور طاقت کے ذریعے دشمنوں کو پسپائی اختیار کرنے پر مجبورکردیں گے –

صدر روحانی نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ آج غاصبوں کے لئے فلسطینیوں کا جواب میزائل کے مقابلے میں میزائل ہےکہاکہ ایک وقت تھا جب فلسطینیوں کے پاس اپنے دفاع کے لئے صرف پتھر ہوا کرتے تھے لیکن آج اپنی محنت و لگن اورصنعتی پیشرفت کی بدولت وہ صیہونیوں کو پسپائی اختیار کرنے مجبورکررہےہیں- اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا کہ اگرچہ یہ قومیں عظیم و فداکار اور ثابت قدم اقوام ہیں لیکن دوسری جانب سے بڑی طاقتوں کے جرائم میں بھی اضافہ ہورہا ہےاور وہ علاقےمیں جدید ترین اسلحہ ارسال کرکے یمن اور فلسطین کے مظلوم عوام پر بمباری کا راستہ ہموار کررہی ہیں –

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …