ہفتہ , 20 اپریل 2024

عرب اجلاس میں ایران پر عائد کئے گئے الزامات جعلی اور ناقابل قبول ہیں،شام

دمشق (مانیٹرنگ ڈیسک )شام کی وزات خارجہ نے ایران کے بارے میں سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ میں ہونے والے عرب اجلاس کے اعلامیہ پر شدید رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ عرب اجلاس کے اعلامیہ میں ایران پر عائد کئے گئے الزامات جعلی اور ناقابل قبول ہیں۔ شامی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب مکہ مکرمہ کے مقدس شہر سے سؤ استفادہ کرتے ہوئے دنیا اسلام میں افتراق اور انتشار پھیلا رہا ہے۔

سعودی عرب خود امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ ملکر اسلامی ممالک میں دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے اور تمام دہشت گرد گروہوں میں سعودی عرب کے شہری شامل ہیں۔ شام کا کہنا ہے کہ سعودی عرب عالم اسلام کی توجہ اسرائیل سے ہٹا کر ایران کی طرف مبذول کرنے کی مذموم اور ناپاک کوشش کررہا ہےجو ناکام ہوجائےگی۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …