اتوار , 5 دسمبر 2021

شام کے شہر رقہ میں کار بم دھماکہ، 30 افراد جاں بحق و زخمی

دمشق (مانیٹرنگ ڈیسک)شام کے شہر رقہ میں کل ہونے والے کار بم دھماکے میں 30 افراد جاں بحق و زخمی ہو گئے،ذرائع کے مطابق کل رات شام کی کرد ڈیموکریٹک فورسز کی ایک چیک پوسٹ کے قریب ہونے والے کار بم دھماکے میں 10افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہو گئے۔ہونے والے کار بم دھماکے میں 5 عام شہری اور کرد ڈیموکریٹک فورسز کے 5 اہلکار جاں بحق ہوئے۔دہشتگرد پے درپے شکستوں کے بعد اب اس قسم کی دہشتگردانہ کارروائیوں پراتر آئے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

شام پر امریکہ کا ڈرون حملہ، آٹھ افراد جاں بحق و زخمی

ادلب: شام کے جنوبی صوبے ادلب پر امریکہ نے ڈرون سے حملہ کیا ہے۔ فارس …