جمعہ , 19 اپریل 2024

دنیا کے سب سے بڑے باؤنسی گھر کا نام ورلڈ ریکارڈ بک میں شامل

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں دنیا کا سب سے بڑا باؤنسی گھر لوگوں کی توجہ کا مرکزبنا ہوا ہے جبکہ دیوہیکل ہوا بھرے گھر کا نام ورلڈ ریکارڈ بک میں شامل کرلیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکہ کے شہر ڈس موینس میں تیار کئے گئے 11ہزار سکوائر فٹ پرمشتمل باؤنسی ہاؤس میں نہ صرف بچے بلکہ بڑے بھی جمپنگ کا شوق پورا کر سکتے ہیں۔

اس دیوہیکل انفلاٹیبل ہاؤس سے لطف اندوز ہونے کیلئے عمروں کے لحاظ سے گروپس کیلئے وقت مقرر کیا گیا ہے جبکہ والدین اپنے بچوں کے ساتھ جمپنگ کے مزے لے سکتے ہیں۔ ایسے باؤنسی گھر امریکہ کے دیگر شہروں میں بھی بنائے جائینگے۔

یہ بھی دیکھیں

10 جملوں میں لکھے حروف کو کم وقت میں گننے کا ریکارڈ

اربد: ایک اردنی شخص نے اپنی ریاضی کی بھرپور صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے …