جمعرات , 25 اپریل 2024

اسرائیل کسی جنگ کی طاقت اور سکت نہیں رکھتا: سابق اسرائیلی جنرل

یروشلم (مانیٹرنگ ڈیسک) صہیونی ریاست کی فوج کسی بھی تازہ جنگ کے لیے آمادہ نہیں ہے۔صہیونی ریاست کے سابق فوجی جنرل اسحاق نے ریڈیو ایف ایم ۱۰۳ سے گفتگو میں زور دے کر کہا ہے کہ مستقبل میں ہونے والی جنگ اسرائیل کے لیے تاریخ کی خطرناک ترین جنگ ہو گی اور اس کے دوران روزانہ ۱۰۰۰ سے ۲۰۰۰ تک میزائل صہیونی مناطق پر داغے جائیں گے۔جنرل اسحاق نے کہا کہ صہیونی ریاست کی فوج کسی بھی تازہ جنگ کے لیے آمادہ نہیں ہے۔

انہوں نے مزید واضح کیا کہ مغربی کنارہ اس جنگ کا ایک میدان ہو گا کہ جہاں ہزاروں مسلح افراد اسرائیلی فوج کے مقابلے میں وارد میدان ہوں گے اور ہماری فوجوں کو گھیر کر کچلنے کر کچل ڈالیں گے۔انہوں نے اسرائیل کی سیاسی صورتحال کی طرف بھی اشارہ کرتے ہوئے اسے بحرانی کیفیت سے تعبیر کیا اور کہا کہ میں نے کیبنٹ کے ایک ایک رکن سے گفتگو کی ہے اور معلوم ہوا ہے کہ انہیں فوج کے حوالے سے کچھ بھی معلومات نہیں ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …