جمعرات , 30 مارچ 2023

عراقی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں :عراقی وزیر اعظم

بغداد(مانیٹرنگ ڈیسک)عراق کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ عراق میں غیر ملکی فوجیوں کی سرگرمیاں عراق کی حکومت کی اجازت کے بغیر ممنوع ہے۔المیادین کی رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیراعظم عادل عبدالمهدی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عراق کی حکومت علاقائی یا علاقے سے باہر کے کسی بھی ملک کو اس بات کی اجازت نہیں دے گا کہ وہ عراق کی سرزمین کو کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال کرے۔

عراق کے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بغداد کسی بھی طور کسی بھی عراقی یا غیر ملکی مسلح گروہ کو مسلح افواج کے دائرے سے ہٹ کر سرگرمیوں اور ہتھیاراکھٹا کرنے کی اجازت نہیں دے گا ۔عراق کی پارلیمنٹ کے بعض نمائندوں نے عراق میں غیر ملکی فوجیوں کی موجودگی اور تعیناتی کو ممنوع قرار دینے سے متعلق قانون کی منظوری کا مطالبہ کیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

بھارتی آرمی چیف نے چین کیساتھ بڑی جنگ کا خطرہ ظاہرکردیا

نئی دہلی:بھارت کے آرمی چیف نےکہا ہے کہ انڈین سرحد پر چینی فوج کی دراندازی …