ہفتہ , 20 اپریل 2024

ٹیکس چوروں کے گرد گھیرا تنگ، 40 لاکھ افراد کا ڈیٹا ایف بی آرکو موصول

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹیکس چوروں کے خلاف نادرا اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو متحرک ہو گئے، نادرا نے ایف بی آر کو 40 لاکھ افراد کا ڈیٹا فراہم کر دیا۔ ایف بی آر کے مطابق نادرا کا ڈیٹا تھری ڈی ہے اور سب کچھ بتائے گا۔بتایا گیا ہے کہ ٹیکس چوروں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کیلئے ملک گیر سطح پر کارروائی کی تیاریاں جاری ہیں۔ نادرا کی جانب سے مہیا کئے جانے والے ڈیٹا میں بیرون ملک سفرکرنے والوں اور پوش علاقوں میں رہائش پذیر افراد کے نام شامل ہیں۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے خط کے ذریعے ڈیٹا طلب کیا تھا جس میں بے نامی جائیادوں، پلازے اور دکانوں کے مالکان کے نام پوچھے گئے تھے جو نادرا کے بھجوائے ڈیٹا میں شامل ہیں۔ ایف بی آر، نادرا کے فراہم کردہ ڈیٹا پر کارروائی کر سکے گا۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس 59 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے روز کاروبار کا آغاز تیزی کے رجحان سے …