بدھ , 24 اپریل 2024

ایران پر حملہ کی صورت میں حملہ آور دشمن کو پشیمان ہونا پڑےگا؛علی شمخانی

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری علی شمخانی نے روسیا الیوم کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران پر حملہ کی صورت میں حملہ آور دشمن کو پشیمان ہونا پڑےگا۔علی شمخانی نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے معاندانہ پالیسی اختیار کررکھی ہے البتہ ایران کی ٹرمپ اوراس کی تقریروں پر کوئی توجہ نہیں ہے۔

انھوں نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ نے نہ صرف ایران بلکہ دنیا کے دیگر ممالک کے خلاف بھی جنگ چھیڑ رکھی ہے حالانکہ اسے اس جنگ میں کامیابی نصیب نہیں ہوگی۔شمخانی نے کہا کہ علاقہ میں امریکی فوجیوں کی موجودگی کشیدگی کا اصلی سبب ہے اگر کسی نے ایران کے خلاف کوئی فوجی اقدام کرنے کی حماقت کی تو حملہ آور کو پشیمانی اور شرمندگی کے کچھ حاصل نہیں گا۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …