جمعہ , 19 اپریل 2024

امریکی ڈرون نے امارات کے ایک ايئر پورٹ سے اڑان بھری تھی

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی جمہوریہ ایران کے ہاتھوں امریکی ڈرون کو سرنگوں کرنے کے 24 گھنٹے بعد معلوم ہوا ہے کہ امریکی ڈرون نے متحدہ عرب امارات کے ایک ایئر پورٹ سے اڑان بھری تھی۔اطلاعات کے مطابق امریکی ڈرون نے امارات کے الظفرہ ہوائی اڈے سے اڑان بھری تھی۔ الظفرہ ہوائی اڈہ ابوظہبی سے 32 کلو میٹر کے فاصلے پر مصفح علاقہ میں واقع ہے۔ امریکہ نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ امریکی ریاست کیرولینائی شمالی سے ” ایف 15 ای اسٹرایک ایگل ” طیارہ اسکواڈرن امارات کے الظفرہ ایئر پورٹ پر منتقل کیا جائےگا۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران نے ایران کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے امریکی ڈرون طیارے ” آرکیو 4 گلوبل ہاک ” کو کل سرنگوں کردیا تھا۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے رابطہ عامہ نے اس سلسلے میں ایک بیان صادر کیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ ایران کے صوبہ ہرمزگان میں کوہ مبارک کے علاقہ میں امریکی جاسوس ڈرون ” گلوبل ہاؤک ” نے ایرانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ، جسے پاسداران انقلاب اسلامی کی فضائیہ نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے مار گرایا۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …