جمعہ , 19 اپریل 2024

آبنائے ہرمز جارح قوتوں کادائمی قبرستان ہے، خطیب جمعہ تہران

تہران (مانٹیرنگ ڈیسک)تہران کے خطیب جمعہ نے کہا ہے کہ امریکی حکام کو جان لینا چاہئے کہ آبنائے ہرمز جارح قوتوں کا دائمی قبرستان ہے۔تہران کے خطیب جمعہ حجت الاسلام محمد جواد حاج علی اکبری نے اس ہفتے نماز جمعہ کے خطبوں میں امریکی ڈرون طیارے کے ذریعے ایران کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکی حکام کو یہ جان لینا چاہئے کہ آبنائے ہرمز جارح قوتوں کا دائمی قبرستان ہے۔

تہران کے خطیب جمعہ نے کہا کہ وائٹ ہاؤس کے حکام امریکی ڈرون طیارہ مارگرائے جانے کے بعد حواس باختہ ہوگئے ہیں، انہوں نے کہا کہ امریکی صدر نے پہلے ڈرون کی تباہی کا انکار کیا اور اس کے بعد اس کی تصدیق کی اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ٹرمپ ہذیان گوئی اور ہرزہ سرائی کے مرض میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

تہران کے خطیب جمعہ نے کہا کہ ایران کبھی جنگ میں پہل نہیں کرے گا لیکن اگر دشمنوں نے ایران پر جنگ مسلط کی تو پھر اس جنگ کو ختم کرنے کا اختیار ان کے پاس نہیں ہوگا۔ انہوں نے ایران کی دفاعی صلاحیتوں کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ ایران دشمنوں کے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لئے مکمل دفاعی توانائیوں کا حامل ہے اس لئے امریکیوں کو اپنی حماقتوں پر توجہ دینا ہوگی۔

تہران کے خطیب جمعہ حجت الاسلام حاج علی اکبری نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے کی بنا پر امریکا کو ایرانی عوام سے معافی مانگنی چاہئے۔ انہوں نے علاقے کی رجعت پسند عرب حکومتوں سے کہا کہ وہ امریکا سے ہتھیار خریدنے کی حماقت بند کریں۔

انہوں نے کہا کہ علاقے کی رجعت پسند حکومتیں دیکھ لیں کہ امریکا کا انتہائی ترقی یافتہ ڈرون طیارہ جس کے بارے میں امریکیوں کا دعوی تھا کہ وہ ریڈار سے نہیں دیکھا جاسکتا کس طرح ایران میں تیار کردہ اینٹی ایئرکرافٹ سسٹم کا شکار بن جاتا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …