ہفتہ , 20 اپریل 2024

سعودی عرب میں انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزیوں پر ایمنسٹی انٹرنیشنل کی شدید تنقید

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک)ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ایک بیان صادر کیا ہے جس میں سعودی عرب میں انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزیوں پر شدید تنقید کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل نے آل سعود کے ہاتھوں سعودی عرب میں انسانی حقوق کی بڑے پیمانے پر خلاف ورزیوں پر شدید تنقید کی ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کے بیان کے مطابق آل سعود نے سیاسی سرگرم خاتون نسیمہ السادہ کو کسی جرم کی تفہیم کے بغیر 11 ماہ سے جیل میں بند کررکھا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ نسیمہ السادہ کو صرف انسانی حقوق اور خواتین کے حقوق کا دفاع کرنے کےجرم میں پابند سلاسل کیا گيا ہے سعودی عرب میں مقدمہ چلائے بغیر اب تک درجنوں افراد کو موت کے گھاٹ اتر دیا گیا ہے سعودی عرب میں وسیع پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ بھی دیکھیں

صہیونی وحشیانہ حملوں نے مغربی تہذیب و تمدن کے چہرے سے نقاب اتار دیا،آیت اللہ سید علی خامنہ ای

تہران:بسیجیوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے رہبر معظم انقلاب اسلامی نے کہا کہ طوفان …