بدھ , 24 اپریل 2024

‘ایک گولی بھی چلائی تو مشرق وسطیٰ میں امریکی مفادات خاکستر ہوجائیں گے‘ایران

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)ایران نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ اگر کسی بھی نوعیت کا حملہ کیا تو مشرق وسطیٰ میں اس کے مفادات خاک ہوجائیں گے۔خیال رہے کہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز کہا تھا کہ انہوں نے آخروقت پر تہران پر حملے کا فیصلہ واپس لیا۔ایران کے بریگیڈیئر جنرل عبدالفضل نے کہا کہ ایران کی طرف چلائی جانے والی ایک گولی بھی مشرق وسطیٰ میں امریکی اور اس کے اتحادیوں کے مفادات کے لیے خاکسترثابت ہوگی۔انہوں نے واضح کیا کہ اگر دشمن (امریکا اور اس کے اتحادی) طاقت سے بھرڈبے پر گولی چلا کر عسکری غلطی کرتے ہیں تو خطے میں آگ بھڑک اٹھے گی۔

ایرانی بریگیڈیئر جنرل کے بعد بیان کے بعد تہران کی جانب سے بتایا گیا کہ ’ایک امریکی جاسوس کو پھانسی دے دی گئی‘۔ایرانی خبر ایجنسی ‘ارنا’نے عسکری حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جلال حاجی وزارت دفاع کے ایئراسپیس آرگنائزیشن میں ٹھیکیدار تھا جو بطور امریکی سی آئی اے اور حکومت کے لیے جاسوسی کرتا تھا۔

خیال رہے کہ امریکا اور ایران کے مابین جوہری معاہدے کا تنازع کئی عرصے سے جاری ہے۔واشنگٹن کی جانب سے جوہری معاہدہ منسوخ کیے جانے کے بعد تہران پر متعدد اقتصادی پابندیاں عائد کردی گئی تھیں، تاہم ایران کو معاہدے کے دو نکات پر تجارتی استثنیٰ حاصل تھا۔اسی دوران امریکا نے ایران کی پاسداران انقلاب کو عالمی دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا۔

بعد ازاں امریکا نے تجارتی استثنیٰ میں توسیع سے بھی انکار کردیا۔11 مئی کو امریکا نے ایران کو دباؤ میں لانے کے لیے خلیج فارس میں بی 52 بمبار اور جنگی بحری بیڑا اتارنے کے بعد اسالٹ شپ اور پیٹرائٹ میزائل دفاعی نظام تعینات کردیئے۔

ایران کے اعلیٰ سطحی جوہری عہدیدار نے 17 جون کو اعلان کیا تھا کہ عالمی طاقتوں سے ہونے والے معاہدے کی خلاف ورزی کے بعد ایران 27 جون سے عالمی طاقتوں سے جوہری معاہدے میں یورینیم افزودگی کی طے شدہ حد سے تجاوز کر جائے گا۔ایران کی جوہری توانائی تنظیم کے ترجمان بہروز کمال واندی نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ ’آج سے افزودہ یورینیم کے ذخیرے کی 300 کلوگرام حد سے تجاوز کرنے کے لیے الٹی گنتی شروع کردی گئی ہے اور 10 دن میں ہم اس سے تجاوز کر جائیں گے‘۔

مشرق وسطیٰ میں مزید امریکی فوجیوں کی تعیناتی سے ان کی تعداد 1500 ہوجائے گی جس کا اعلان گزشتہ ماہ ٹینکر حملوں کے بعد کیا گیا تھا۔امریکا نے ایران کے خلاف معاشی پابندیوں کو سخت کرتے ہوئے تمام ممالک اور کمپنیوں کو حکم دیا تھا کہ وہ ایران سے تیل کی درآمد ختم کردیں یا پھر عالمی مالیاتی نظام سے الگ کر دیا جائے گا۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …