جمعرات , 18 اپریل 2024

اسرائیلی اخبار: نیتن یاہو کی ٹرمپ سے ایران پر حملہ نہ کرنے کی اپیل

یروشلم (مانیٹرنگ ڈیسک)عبرانی زبان کے ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اپیل کی کہ وہ امریکی جاسوسی ڈرون کو مار گرائے جانے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے جلدبازی سے کام نہ لیں اور ایران پر حملہ نہ کریں۔ اسرائیلی نیوز ایجنسی “بمزراح ھتیخون” نے لکھا ہے: “ایران کے ہاتھوں امریکی ڈرون مار گرائے جانے کے بعد نیتن یاہو نے امریکی صدر سے ٹیلیفون پر گفتگو کی اور ان سے ایران پر حملہ نہ کرنے کی اپیل کی اس لیے کہ اگر امریکہ ایران پر حملے کا آغاز کرے گا تو ایران جوابی کاروائی میں اسرائیل کو اپنے میزائلوں کا نشانہ بنا دے گا”۔

اس بات کی تصدیق اس وقت ہوتی ہے جب امریکی ذرائع ابلاغ کی اس خبر پر غور کیا جائے کہ امریکی صدر نے ایران پر حملے کا حکم دے دیا تھا لیکن حملے سے کچھ منٹ قبل حملہ روکنے کا حکم جاری کر دیا، اخبار “نیویارک ٹائم” نے بھی اس بات کا اعلان کیا تھا کہ ٹرمپ نے ایران پر حملہ کرنے کا حکم دینے کے بعد حملے کے وقت سے کچھ منٹ پہلے اپنا حکم واپس لے لیا۔ اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ نیتن یاہو نے ٹرمپ کو ٹیلیفون کے ذریعے اس بات سے آگاہ کیا ہو گا کہ ایران پر حملے کی صورت میں اسرائیل کی نابودی یقینی ہو جائے گی اور صہیونی ریاست کا وجود صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا۔ لہذا ٹرمپ نے ایران کے خلاف جنگ کے آغاز سے ہاتھ کھینچ لیا تاکہ اسرائیل کو کچھ لمحہ اور سانس لینے کا موقع مل سکے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …