جمعہ , 19 اپریل 2024

چین کی جانب سے شام کو 100 بسوں کا تحفہ

دمشق (مانیٹرنگ ڈیسک)دمشق میں چین کے سفیر نے ایک تقریب کے دوران شام کے وزیرماحولیات حسن مخلوف کو ایک سو بسیں شام کو تحفے کے طور پر پیش کی۔چینی سفیر نے اس تقریب میں اپنے خطاب میں کہا کہ یہ ایک سو بسیں شام کے لئے چین کی امداد کا صرف ایک حصہ ہے۔انہوں نے کہا کہ چین مختلف شعبوں میں شام کی مدد کر رہا ہے جس کا مقصد شامی عوام کو اپنے ملک کی تعمیر نو اور بہتر و خوبصورت مستقبل کی تعمیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کے لئے ترغیب دلانا ہے۔شام کے وزیرماحولیات حسن مخلوف نے بھی چین کی جانب سے ایک سو بسیں شام کو دینے پر چینی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ پچھلے سات برس کے دوران امریکا اور سعودی عرب کے حمایت یافتہ دہشت گردوں نے شام کی بنیادی شہری تنصیبات کو بے پناہ نقصان پہنچایا ہے جن میں عام ٹرانسپورٹ کا نظام بھی شامل ہے۔ شام میں دوہزار گیارہ میں دہشت گردوں کے ذریعے بحران اور خانہ جنگی شروع کرائی گئی تھی جس کا مقصد علاقے میں طاقت کا توازن صیہونی حکومت کے حق میں موڑنا تھا لیکن شام کی فوج عوام اور حکومت نے اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر اور اسلامی جمہوریہ ایران کی فوجی مشاورت کے ذریعے دہشت گردوں کی کمرتوڑ دی ہے۔شام میں باقی بچے دہشت گرد گروہ بھی اب اپنی آخری سانس لے رہے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …