جمعرات , 30 مارچ 2023

ایئرڈیفنس کے شعبے میں ایران اور عراق کے باہمی تعاون پر تاکید

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کی ایئرڈیفنس فورس کے کمانڈر اور عراقی فوج کے ڈپٹی کمانڈر نے ایئرڈیفنس کے میدان میں باہمی تعاون پر زور دیا ہے۔ایرانی فوج کی ایئرڈیفنس فورس کے کمانڈر علی رضا صباحی فرد نے تہران میں عراقی فوج کے نائب سربراہ میجرجنرل طارق عباس ابراہیم عبدالحسین سے اپنی ملاقات میں کہا کہ دونوں ممالک امت واحدہ اور عالم اسلام کا جز ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاسی اور جغرافیائی سرحدیں ایران اور عراق کو ایک دوسرے الگ نہیں کرسکتیں۔

ایرانی فوج کی ایئرڈیفنس فورس کے کمانڈر صباحی فرد نے ایران کی دفاعی توانائیوں اور صلاحیتوں کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ ایرانی فوج کی ائیرڈیفنس فورس نے ملکی ماہرین پر بھروسہ کرتے ہوئے ایئرڈیفنس کے شعبے میں مختلف سسٹم منجملہ ریڈار، توپخانے اور میزائل، لانچنگ پیڈ، ڈرون اورالیکٹرانک وار فیئر کے آلات کے علاوہ دیگر ساز و سامان خود تیار کئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی فوج کی ایئرڈیفنس فورس فضائی دفاع کے شعبے میں عراق کے ساتھ ہر طرح کا تعاون کرنے کے لئے تیار ہے۔ عراقی فوج کے ڈپٹی کمانڈر میجر جنرل طارق عباس ابراہیم عبدالحسین نے بھی اس ملاقات میں دفاعی میدانو میں ایران کی اعلی توانائیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ عراق مختلف شعبوں میں ایران کے ایئر ڈیفنس کے شعبے کے ماہرین سے مدد لینا چاہتا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

نینویٰ میں حرم امام حسین علیہ السلام کے زیر اہتمام محفل قرآنی کا اہتمام

بغداد:حرم امام حسین علیہ السلام کی قسم شئون دینیہ کے ذیلی ادارے الصادق الامین کلچرل …