جمعہ , 19 اپریل 2024

مختلف ملکوں کے ساتھ مالیاتی معاہدوں کے لیے مذاکرات جاری ہیں، وزیر خارجہ

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ مختلف ممالک کے ساتھ مالیاتی معاہدوں کی غرض سے مذاکرات کیے جارہے ہیں۔وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کا کہنا تھا کہ ایران نے ترکی، روس، چین، جمہوریہ آذربائیجان اور ہندوستان کے ساتھ مالیاتی معاہدوں کے بارے میں مذاکرات کئے ہیں اور بعض دیگر ملکوں کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ بعض ممالک کے ساتھ مالیاتی معاہدوں کے بارے میں اتفاق رائے بھی ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران امریکی پابندیوں کو غیر موثر بنانے کے لیے اپنی پوری توانائیاں بروئے کار لا رہا ہے۔قابل ذکر ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ سال آٹھ مئی کو ایران کے ساتھ ہونے والے ایٹمی معاہدے سے یک طرفہ طور پر علیحدگی اختیار کرتے ہوئے تہران کے خلاف تمام پابندیاں دوبارہ عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

صہیونی وحشیانہ حملوں نے مغربی تہذیب و تمدن کے چہرے سے نقاب اتار دیا،آیت اللہ سید علی خامنہ ای

تہران:بسیجیوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے رہبر معظم انقلاب اسلامی نے کہا کہ طوفان …