بدھ , 24 اپریل 2024

دنیا کا بہترین ریسٹورنٹ کس ملک میں ہے؟

پیرس(مانیٹرنگ ڈیسک) فرانس کے میراژور مینٹن ریسٹورنٹ نے دنیا کے بہترین ہوٹل کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔تفصیلات کے مطابق سنگاپور میں دنیا کے 50 بہترین ریسٹورنٹ کے حوالے سے مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں ماہرین کے فیصلے اور عوام کی ووٹنگ کے بعد ہوٹلوں کو درجہ بندی دی گئی۔سنگا پور میں یہ مقابلہ 2002 سے منعقد ہورہا ہے، امسال فرانس کے میراژور ریسٹورنٹ کو دنیا کا بہترین ہوٹل قرار دیا گیا جبکہ ڈنمارک اور پیرو کے ہوٹل دس بہترین ریسٹورنٹ کی فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔

روپورٹ کے مطابق ابتدائی دس اچھے ریسٹورنٹ میں فرانس ، ڈنمارک، پیرو، اسپین، تھائی لینڈ کے ہوٹل بھی شامل ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ریسٹورنٹ کی درجہ بندی کئی چیزوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کی گئی جن میں سب سے اہم کھانے کا معیار ہے۔

رواں سال دنیا کے بہترین ریسٹورنٹ کا ایوارڈ حاصل کرنے والے ہوٹل کو 2006 میں بھی اعزاز مل چکا ہے، فرانس کے مشہور تفریحی مقام ریویئرا میں واقع میراژور مینٹن ریسٹورنٹ کو بہترین نظاروں، اپنی زمین پر خالص سبزیاں پیدا کرنے اور عملے کی وجہ سے بہترین قرار دیا گیا۔

غیرملکی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے ریسٹورنٹ کے شیف ماؤرو کولاگریکو کا کہنا تھا کہ ’’یہ میرے لیے بہت ہی زیادہ خوشی کا موقع ہے، اب میں خود کو ہواؤں میں اڑتا محسوس کررہا ہوں‘‘۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شیف کا تعلق ارجنٹائن سے ہے۔

دنیا کے 10 بہترین ریسٹورنٹ

1: میراژور، مینٹن (فرانس)

2: نوما، کوپن ہیگن (ڈنمارک)

3: ایسادور ایتسیباری، آشپے (اسپین)

4: گگن، بنکاک (تھائی لینڈ)

5: جیرانیئم، کوپن ہیگن (ڈنمارک)

6: سینٹرل، لیما (پیرو)

7: موگارٹز، سان سیباسٹیئن (اسپین)

8: آرپیژ، پیرس (فرانس)

9: دسفروتار، بارسلونا (اسپین)

10: مائدو، لیما (پیرو)

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فہرست کی تیاری میں ایک ہزار سے زائد ماہرین کی رائے سے بھی مدد لی گئی۔

یہ بھی دیکھیں

حماس کے خلاف جنگ میں اسرائیل کو 53 ارب ڈالر کا نقصان ہوا، صہیونی مرکزی بینک

یروشلم:صہیونی مرکزی بینک نے طوفان الاقصی کے بعد ہونے والے معاشی نقصانات کے بارے میں …