ہفتہ , 20 اپریل 2024

امریکی وزیر خارجہ کا ایران مخالف بیان مخاصمانہ ہے، ایرانی سفارت خانہ

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)ہندوستان میں قائم ایران کے سفارت خانے نے امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے ان کے بیان کو تہران کے خلاف واشنگٹن کی مخاصمانہ پالیسیوں کا حصہ قرار دیا ہے۔ نئی دہلی میں ایرانی سفارت خانے سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ دورہ ہندوستان کے موقع پر امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو کا بیان ایران کے خلاف مخاصمانہ دباؤ کی پالیسی اور علاقے میں کشیدگی کو ہوا دینے کی امریکی کوششوں کا حصہ ہے۔بیان میں، زیادہ سے زیادہ اقتصادی دباؤ اور خاص طو سے غیر منصفانہ پابندیوں کی شکل میں امریکہ کی مخاصمانہ پالیسیوں کو اقتصادی دہشت گردی قرار دیا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو نے دو روز قبل اپنے ہندوستانی ہم منصب جے شنکر سے ملاقات کے بعد ایران کے خلاف واشنگٹن کے من گھڑت دعووں کا اعادہ کیا تھا۔امریکہ ہندوستان پر ایران سے تیل کی خریداری بند کرنے کے لیے مسلسل دباؤ ڈال رہا ہے تاہم ہندوستانی حکام نے کہا ہے کہ وہ کوئی بھی فیصلہ قومی مفادات کے مطابق کریں گے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …