جمعرات , 25 اپریل 2024

ایرانی سپاہ دشمن کے ہر حملے کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے آمادہ:خطیب جمعہ تہران

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ کے خطیب نے ایرانی سپاہ کے ہاتھوں دشمن کے ڈرون طیارے کو ایرانی سرحد کے اندر سرنگوں کرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی سپاہ دشمن کے ہر حملے کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے آمادہ ہے۔خطیب جمعہ نے کہا کہ دین اسلام کے پانچ اساسی حکم ہیں جن میں ولایت یعنی رسول خدا (ص) ، حضرت علی اور آئمہ معصمومین علیھم السلام کی ولایت کی پیروی شامل ہے اور ولایت ہی اسلامی معاشرے کی عزت، عظمت اور اقتدار کا مظہر ہے۔

خطیب جمعہ نے کہا کہ ولایت فقیہ دوران غیبت کا نقشہ راہ ہے۔ ولی فقیہ وارث انبیاء اور آئمہ ہے جس کا آیات و روایات کی روشنی میں سامراجی و استعماری طاقتوں اور ظالموں کے ساتھ مقابلے کا سلسلہ جاری ہے ۔ اسلامی معاشرے کی عظمت اور بالا دستی کے لئے دینی ، معاشی اور اقتصادی زعامت بہت ضروری ہے اسلامی معاشرے کے سربراہ اور زعیم کے لئے متقی اور پرہیزگار ہونا ضروری ہے۔

انھوں نے کہا کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی انبیاء اور آئمہ (ع) کے وارث ہیں جو امریکہ، آل سعود اور اسرائیل کی شکل میں اس دور کے نمرود ، فرعون اور ابو جہل و ابولہب کا شجاعت، بہادری اور دلیری کے ساتھ مقابلہ کررہے ہیں۔

خطیب جمعہ نے کہا کہ آج ولایت فقیہ کی زعامت اور سربراہی میں لبنان ، فلسطین ، عراق، شام اور یمن میں اسلامی مزاحمتی تحریکیں پہلے سے کہیں زيادہ مضبوط اور مستحکم ہیں۔ انھوں نے کہا کہ آج ایران کی فضائیں محفوظ ہیں اور ایرانی قوم دشمن کے ہر وار کا منہ توڑ اور دنداں شکن جواب دینے کے لئے آمادہ ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …