ہفتہ , 20 اپریل 2024

سابق اسرائیلی وزیر خارجہ کی جانب سے بحرینی وزیر خارجہ کے موقف کی قدردانی!

یروشلم (مانیٹرنگ ڈیسک)صہیونی ریاست کی سابق وزیر خارجہ ’ٹزیپی لیونی‘ نے بحرینی وزیر خارجہ سے ملاقات کر کے اسرائیل کے حق میں ان کے موقف کا شکریہ ادا کیا۔ صہیونی ریاست کی سابق وزیر خارجہ ٹزیپی لیونی نے خالد بن احمد آل خلیفہ کا اس بات پر شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اسرائیل کے حق میں کھل کر اپنے موقف کا اظہار کیا ہے۔

ٹزیپی لیونی نے ٹویٹر پر خالد بن احمد کے ساتھ ہوئی اپنی ملاقات کی تصویر شائع کر کے ٹویٹ کیا کہ جمعرات کو بوقت عصر بحرینی وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات ہوئی اور میں ان کا اسرائیل کے حق میں ان کے موقف کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔خیال رہے کہ بحرینی وزیر خارجہ نے منامہ میں منعقد ہوئی اقتصادی کانفرنس کے دوران اسرائیلی ذرائع ابلاغ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا: ’’اسرائیل علاقے میں ایک تاریخی میراث ہے اور یہودیوں کا ہمارے یہاں خاص مقام ہے‘‘۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عربوں اور اسرائیل کے درمیان گفتگو کا سلسلہ شروع ہونا چاہیے اور علاقے میں اصلی خطرہ ایران ہے نہ کہ اسرائیل۔خالد بن احمد نے اسرائیل ٹائمز سے گفتگو کے دوران کہا کہ اسرائیل اس لئے وجود میں نہیں لایا گیا کہ اسے نابود کر دیا جائے بلکہ اسے جینے کا حق ہے اور وہ اپنی سرحدوں کے اندر امن کی زندگی جی سکتا ہے۔

بحرینی وزیر خارجہ کے اس بیان پر بحرینی عوام، فلسطینی عوام اور گروہوں حتیٰ عراقی عوام میں بھی غم و غصے کی لہر دوڑ گئی اور کئی دنوں سے ان ممالک میں بحرین کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …