جمعہ , 19 اپریل 2024

افغانستان: ضلعی سینٹر پر حملہ،8 الیکشن ورکرز سمیت 19 افراد ہلاک

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک)افغان طالبان کے بمباروں نے جنوبی افغانستان میں قائمضلعی سینٹر پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 8 الیکشن ورکرز سمیت 19 افراد ہلاک ہوگئے۔یہ حملہ ایسے وقت میں سامنے آیا جب گزشتہ روز امریکا اور طالبان کے درمیان 18 سال سے جاری جنگ کے خاتمے کے لیے قطر میں مذاکرات کا آغاز ہوگیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق قندھار صوبے کے پولیس ترجمان قاسم افغانی کا کہنا ہے کہ ضلع معروف میں طالبان بارود سے بھری 4 گاڑیاں لے کر سرکاری کمپاؤنڈ میں گھس آئے۔ان کا کہنا ہے کہ واقعے میں 11 پولیس اہلکار بھی ہلاک ہوئے جبکہ 27 زخمی ہوئے۔

دوسری جانب افغانستان کے انڈیپنڈنٹ الیکشن کمیشن (آئی ای سی) کے ترجمان ذبیح اللہ سعادت کا کہنا تھا کہ صدارتی انتخابات کے لیے ووٹروں کی رجسٹریشن کے لیے موجود 8 الیکشن ورکرز بھی ہلاک ہوئے۔واضح رہے کہ افغانستان میں صدارتی انتخابات 2 مرتبہ تعطل کا شکار ہوچکے ہیں جنہیں اب 28 ستمبر کو ہونا ہے۔

افغان طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کی اور تنظیم کے ترجمان نے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے جنگجوؤں نے ضلعی سینٹر پر قبضہ کرکے 57 سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کو ہلاک کردیا ہے۔تاہم افغانستان کے وزارت داخلہ نے ان کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ طالبان کے خلاف جوابی کارروائی کرتے ہوئے ان کے 25 افراد کو ہلاک کردیا گیا ہے۔افغان صدر اشرف غنی نے حملے کی مذمت کی۔

یہ بھی دیکھیں

روس کے الیکشن میں مداخلت نہ کی جائے: پیوٹن نے امریکا کو خبردار کر دیا

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ …