جمعہ , 19 اپریل 2024

کویتی اخبار الجریدہ: اسرائیل چاروں طرف سے ایران کی جاسوسی کرنے میں مصروف

کویت سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک)کویت کے اخبار الجریدہ نے جمعہ کے روز خبر دی ہے کہ صہیونی ریاست مسلسل ایران کی فضائی، زمینی اور سمندری حدود کی جاسوسی کرنے میں جٹا ہوا ہے۔ کویتی اخبار نے خبر دی ہے کہ اسرائیل ایران کے پڑوسی ممالک کے تعاون سے اپنے ڈرون طیاروں کے ذریعے ایران کی سرحدوں مخصوصا خلیج فارس میں ایران کی نقل و حرکت پر نظر رکھے ہوئے ہے اور مسلسل ان کی تصاویر لے رہا ہے۔

اخبار نے مزید بتایا کہ تل ابیب کے ڈرون خلیج فارس کے پانیوں میں مسلسل رفت و آمد کر رہے ہیں اور اسرائیل نے ان کے ذریعے ایران کی بحریہ کے بارے میں کچھ معلومات اکٹھا کر لی ہیں۔کویتی اخبار نے یہ بھی لکھا ہے کہ اسرائیلی ڈرونز امریکہ اور بعض عرب ممالک کے بھرپور تعاون سے ایران کی جاسوسی پر مامور ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …