جمعہ , 19 اپریل 2024

داعش کے مقابلے میں ایرانی تعاون کی عراق کے نئے وزیر دفاع کی جانب سے قدردانی

بغداد(مانیٹرنگ ڈیسک)عراق کے نئے وزیر دفاع نے داعش دہشت گرد گروہ کے مقابلے میں ایران کی مدد و تعاون کی قدردانی کرتے ہوئے تہران بغداد تعلقات کو زیادہ سے زیادہ مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ارنا کے مطابق عراق کے نئے وزیر دفاع نجاح حسن الشمری نے بغداد میں ایران کے فوجی امور سے وابستہ مصطفی مرادیان سے گفتگو میں ایران اور عراق کے دو طرفہ تعلقات کے مزید فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔

انھوں نے کہا کہ دونوں ممالک پڑوسی ہونے کے ساتھ ساتھ دوستی اور اخوت و برادری کے رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں۔الشمری نے بغداد میں ایران، روس۔ عراق اور شام کی شمولیت سے دہشت گردی کے خلاف اطلاعات کے تبادلے کے چار جانبہ مرکز کو مضبوط بنائے جانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اس مرکز کی سرگرمیوں کی بھی قدردانی کی۔

اس ملاقات میں مصطفی مرادیان نے بھی عراق کے نئے وزیر دفاع کی حیثیت سے الشمری کے انتخاب پر انھیں ایران کے وزیر دفاع کا مبارک باد کا پیغام پیش کرتے ہو‏ئے دو دوست اور برادر ملکوں کی حیثیت سے ایران اور عراق کے درمیان فوجی و دفاعی تعاون کی توسیع کے لئے تہران کی آمادگی کا اعلان کیا۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …