ہفتہ , 20 اپریل 2024

عمان نے اسرائیل کے ساتھ روابط بحال ہونے کی تردید کردی

عمان (مانیٹرنگ ڈیسک)عمان نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی روابط بحال ہونے کی خبروں کی سختی سے تردید کردی۔وزارتِ خارجہ عمان کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری ہونے والے پیغام میں کہا گیا کہ اسرائیل اور عمان کے درمیان روابط قائم ہونے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔وزرتِ خارجہ نے مزید کہا کہ عمان فلسطینی حکام اور اسرائیل کے درمیان امن کے عمل میں دلچسپی رکھتا جس کا نتیجہ آزاد فلسطینی ریاست ہو۔

واضح رہے پیر کو اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کے چیف نے بیان دیا تھا کہ عمان اور اسرائیل کے درمیان سفارتی روابط بحال ہورہے ہیں۔گزشتہ ہفتے عمان نے فلسطینی سرزمین پر اپنا سفارت خانہ کھولنے کا کہا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

صہیونی وحشیانہ حملوں نے مغربی تہذیب و تمدن کے چہرے سے نقاب اتار دیا،آیت اللہ سید علی خامنہ ای

تہران:بسیجیوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے رہبر معظم انقلاب اسلامی نے کہا کہ طوفان …