ہفتہ , 20 اپریل 2024

افغانستان: طالبان کا مارکیٹ پر حملہ، 14 افراد ہلاک

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان کے شمالی صوبے فریاب کی مارکیٹ میں طالبان کی جانب سے مارٹر گولے فائر کیے گئے جس کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک اور بچوں سمیت 30 زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ‘اے پی’ کے مطابق فریاب کے پولیس سربراہ کے ترجمان عبدالکریم یورش کا کہنا تھا کہ ‘جمعے کے روز خواجہ سبز پوش ضلع میں سیکیورٹی پوسٹ کے نزدیک حملہ کیا گیا تھا۔’

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران مارٹر گولے حکومت کی جانب سے فائر کیے گئے تھے۔دریں اثنا مغربی فرا اور ہرات میں طالبان کے علیحدہ حملے میں 18 افغان سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے۔خیال رہے کہ طالبان کی جانب سے افغانستان کے سیکیورٹی اہلکاروں پر روزانہ کی بنیاد پر حملے کیے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ 3 روز قبل افغانستان کے دارالحکومت کابل میں طالبان کے حملے میں ایک شخص ہلاک اور 100 سے زائد افراد زخمی ہوگئے تھے۔اس سے ایک روز قبل افغان طالبان کے بمباروں نے جنوبی افغانستان میں قائم ضلعی سینٹر پر حملہ کردیا تھا جس کے نتیجے میں 8 الیکشن ورکرز سمیت 19 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

یہ بھی دیکھیں

روس کے الیکشن میں مداخلت نہ کی جائے: پیوٹن نے امریکا کو خبردار کر دیا

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ …