ہفتہ , 20 اپریل 2024

وہاب ریاض نے عمران خان کو پیچھے چھوڑ دیا

لارڈز(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض نے ورلڈ کپ مقابلوں میں وکٹوں کے لحاظ سے سابق کپتان عمران خان کو پیچھے چھوڑ دیا۔بائیں ہاتھ کے بولر کی ورلڈکپ میں مجموعی وکٹوں کی تعداد 35 ہو گئی جبکہ عمران خان نے ورلڈ کپ مقابلوں میں مجموعی طور پر 34 وکٹیں حاصل کیں تھیں۔وہاب ریاض نے یہ کارنامہ بنگلا دیش کے خلاف میچ میں مشفیق الرحیم کو آؤٹ کر کے سر انجام دیا۔

یاد رہے کہ ورلڈ کپ مقابلوں میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا اعزاز وسیم اکرم نے حاصل کیا۔وسیم اکرم نے ورلڈکپ کے 38 میچز میں 55 وکٹیں حاصل کیں جب کہ وہاب ریاض نے 20 میچز میں 35 اور عمران خان نے 28 میچز میں 34 وکٹیں حاصل کیں۔

یہ بھی دیکھیں

بنگلا دیشی حکمراں جماعت عوامی لیگ کی شکیب الحسن کے الیکشن لڑنے کی تصدیق

ڈھاکہ:بنگلا دیش کی حکمراں جماعت عوامی لیگ نے کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن کے …