اتوار , 5 دسمبر 2021

اسرائیل نواز گروپ لندن میں ‘فلسطین نمائش’ روکنےکے لیے سرگرم

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)برطانیہ میں ایک اسرائیل نواز گروپ اور یہودی لابی نے رواں ماہ ہونے والی فلسطین سے متعلق نمائش روکنے کے لیے سرگرم ہے۔ برطانیہ میں موجود ایک اسرائیل نواز گروپ کے صہیونی ریاست کی وزارت خارجہ کے ساتھ تعلقات ہیں۔ یہ گروپ رواں ماہ لندن میں ہونے والی ایک فلسطین نمائش کا انعقاد روکنے کے لیے کوشش کررہا ہے۔

یہ نمائش ‘الاقصیٰ فرینڈز آرگنائزیشن’ کے زیراہتمام لندن میں ‘ارینا’ بلڈنگ میں منعقد کی جا رہی ہے۔ ارینا بلڈنگ کےمالکان جرمن شہری ہیں اوریہودی لابی انہیں جرمن شہری ہونے کی وجہ سے بلیک میل کررہا ہے۔ اس گروپ کی طرف سے کہا جا رہا ہےکہ چونکہ جرمن پارلیمنٹ اسرائیل کے بائیکاٹ کے لیے کی جانے والی سرگرمیوں کی مذمت کرچکی ہے۔اس لیے جرمن شہریوں کو بھی اپنے ملک کی پارلیمنٹ کے فیصلے کا احترام کرتے ہوئے فلسطینیوں کی حمایت اور اسرائیل کی مخالفت میں کسی سرگرمی میں معاونت نہیں کرنی چاہیے۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ارینا بلڈنگ کےتینوں مالکان جرمن نژاد ہیں۔خیال رہے کہ گذشتہ برس لندن میں منعقد ہونے والی فلسطین نمائش میں 19 ہزار افراد نے شرکت کی تھی۔

یہ بھی دیکھیں

شام پر امریکہ کا ڈرون حملہ، آٹھ افراد جاں بحق و زخمی

ادلب: شام کے جنوبی صوبے ادلب پر امریکہ نے ڈرون سے حملہ کیا ہے۔ فارس …