جمعرات , 18 اپریل 2024

شام کی سرحدوں میں دہشت گردی کے خلاف آپریشن جاری رہے گا، عراق

بغداد(مانیٹرنگ ڈیسک)عراق کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ شام سے ملنے والی سرحدوں میں داعش دہشت گرد گروہ کے خلاف فوجی آپریشن جاری رہے گا۔عراق کے وزیر اعظم عادل عبدالمہدی نے نے اس فوجی آپریشن کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراقی کی مسلح افواج داعش دہشت گرد گروہ کے باقی بچے عناصر کو نابود کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔انھوں نے کہا کہ تین صوبوں الانبار، نینوا اور صلاح الدین سے شام کی سرحدوں تک کے تمام علاقوں میں دہشت گردوں کا محاصرہ کر کے ان کا صفایا کرنے کی کارروائی شروع ہو چکی ہے۔

عراق میں دہشت گرد گروہ کی شکست کے باوجود بعض علاقوں میں بعض علاقوں میں باقی بچے دہشت گرد عناصر اپنی تخریبی کارروائیاں کرتے رہے ہیں اور اب عراق کی مسلح افواج نے ان تمام عناصر کا صفایا کرنے کی کارروائی شروع کر دی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …