اتوار , 5 دسمبر 2021

اسرائیل سے خلیج فارس تک ریلوے لائن بچھانے کے صہیونی منصوبے کی ابوظہبی نشست میں رونمائی

یروشلم (مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیل کے وزیر خارجہ نے متحدہ عرب امارات کے دورے کے دوران اسرائیل سے خلیج فارس تک ریلوے لائن بچھانے کا منصوبے پیش کر دیا۔اسپوٹنک(Sputnik) نیوز ایجنسی نے خبر دی ہے کہ اسرائیل کے وزیر خارجہ “یسرائیل کاٹس” نے حالیہ دنوں ابوظبی میں منعقدہ ایک بین الاقوامی نشست میں شرکت کے دوران اسرائیل سے خلیج فارس تک ریلوے لائن بچھانے کا یہ منصوبہ پیش کیا۔

اس منصوبے کے تحت سعودی عرب اور خلیجی ممالک جیسے کویت، قطر، بحرین، عمان اور عرب امارات، اردن کے راستے سے ہوتے ہوئے اسرائیل کی بندرگاہ حیفا سے اس ریلوے لائن کے ذریعے متصل ہو جائیں گے۔

صہیونی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ وہ اس بات سے انتہائی خوش ہیں کہ ابوظبی میں بیٹھ کر اسرائیل کے مفادات کی بات کر رہے ہیں، ان کا دعویٰ ہے کہ اسرائیل اور عرب ممالک کے درمیان تعلقات میں غیر معمولی پیشرفت ہوئی ہے۔دوسری جانب فلسطینیوں نے عرب ریاستوں کی اس خیانت پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے اسے فلسطینی کاز کی پشت پر خنجر گھونپنے کے مترادف قرار دیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

انتخابات کے نتائج کو نہیں مانتے، عراقی عوام پھر سڑکوں پر نکل آئے

بغداد: عراق میں پارلیمانی انتخابات کے نتائج پر اعتراض درج کرانے کے لئے عراقی عوام …