ہفتہ , 20 اپریل 2024

تین سیکنڈ میں کپڑے تہہ کرنے والی مشین متعارف

ابوجا(مانیٹرنگ ڈیسک) نائیجیریا سے تعلق رکھنے والی 12 سالہ فاتحہ عبداللہ نے کپڑے تہہ کرنے والا روبوٹ متعارف کرادیا۔کپڑے دھونے کے بعد ایک بڑا مرحلہ اُن کو طے کر کے الماری میں رکھنے کا ہوتا ہے البتہ اب 12 سالہ بچی نے اس کا بھی حل نکال لیا اور اپنی مدد آپ کے تحت بنایا جانے والا روبوٹ متعارف کرا دیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے خاتون نے بتایا کہ یہ مشین تین سیکنڈ میں ایک ٹی شرٹ تہہ کردیتی ہے۔ خاتون کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ مشین اس لیے بنائی کیونکہ کپڑوں کی زیادہ تعداد کی وجہ سے انہیں تہہ کرنے میں کافی زیادہ وقت لگتا تھا۔

بارہ سالہ ننھی سائنسدان نے بتایا کہ مشینی روبوٹ پنز (پن)، بیمز ( اور ای وی 3 اینٹوں کی مدد سے بنایا، اب ہفتے اور اتوار کو دھلنے والے کپڑے سمیٹنے میں کسی کو کوئی پریشانی نہیں ہوگی۔انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ انٹرنیٹ اور دیگر کتابوں کی مدد سے روبوٹ بنانے والی زبان پڑھ رہی ہیں اور اس مشین میں وہی کوڈنگ استعمال کی جس کا بہت مثبت نتیجہ سامنے آگیا۔

فاتحہ کا کہنا تھا کہ اُن کے ذہن میں مشین بنانے کا خیال گھر کی وجہ سے آیا کیونکہ ہفتے میں کوئی ایک دن ایسا ہوتا تھا جب کپڑوں کا ڈھیر اُن کا منتظر رہتا تھا تاکہ انہیں تہہ کر کے جگہ پر رکھا جائے۔خاتون کی خواہش ہے کہ وہ اس مشین کی بڑے پیمانے پر تیار کر کے اسے فروخت کے لیے مارکیٹ میں پیش کریں تاکہ دیگر خواتین کی پریشانی بھی حل ہوجائے۔

یہ بھی دیکھیں

لکڑی سے بنا دنیا کا پہلا سیٹلائیٹ آئندہ برس لانچ کیا جائے گا

کیوٹو: امریکی خلائی ادارہ ناسا اور جاپان ایرو اسپیس ایکسپلوریشن ایجنسی (جے ای ایکس اے) …