بدھ , 24 اپریل 2024

شامی پولیس پر دہشت گردوں کا حملہ

جنوبی صوبے درعا میں پولیس بس کے راستے میں ہونے والے بم دھماکے میں کم سے کم پانچ پولیس اہلکار ہلاک اور چودہ زخمی ہوئے۔

زخمی ہونے والوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے جس کے پیش نظر حکام نے مرنے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔درعا کا علاقہ گزشتہ سال کے اوائل میں شامی فوج کے کنٹرول میں آیا تھا اور دہشت گرد عناصر ہلکے اور بھاری ہتھیار تحویل میں دینے کے بدلے علاقے سے باہر نکل گئے تھے۔

قابل ذکر ہے کہ درعا آٹھ سال قبل شام کی خانہ جنگی اور دہشت گردی کا پہلا شکار بنا تھا اور اس کی بدامنی شام کے دیگر شہروں میں سرایت کرتی چلی گئی تھی۔

یہ بھی دیکھیں

صہیونی وحشیانہ حملوں نے مغربی تہذیب و تمدن کے چہرے سے نقاب اتار دیا،آیت اللہ سید علی خامنہ ای

تہران:بسیجیوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے رہبر معظم انقلاب اسلامی نے کہا کہ طوفان …