ہفتہ , 20 اپریل 2024

ترک خاتون سیاح موٹر سائیکل پر براستہ ایران پاکستان پہنچ گئیں

لالہ موسیٰ (مانیٹرنگ ڈیسک) ترک خاتون سیاح موٹر سائیکل پر ایران سے ہوتے ہوئے پاکستان پہنچ گئی خاتون کا گجرات پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔ترک خاتون سیاح لاہور سے براستہ جی ٹی روڈ گجرات پہنچیں جس کانیشن ویلفیئر فاؤنڈیشن انٹرنیشنل اور کراس روٹ کی جانب سے مراڑیاں میں شاندار استقبال کیا گیا، ترکش خاتون اوزبے ایسل( asil ozbay) استنبول کی یونیورسٹی میں ٹیچر کے فرائض سرانجام دے رہی ہیں۔

وہ ہر سال موسم گرما کی چھٹیوں میں مختلف ممالک کا سفر کرتی ہے جس کا مقصد ان ممالک میں بسنے والے افراد کے طرزِ زندگی کو دیکھنا ہے، اوزبے ایسل کا کہنا تھا کہ پاکستان جیسا پیار کسی ملک سے نہیں ملا،یہاں کے لوگ بہت ملنسار ہیں۔یہاں کا ماحول بہت اچھا ہے آئندہ بھی موقع ملا تو پاکستان کا سفر ضرور کروں گی، پاکستان کے عمدہ اور لذیذ کھانوں کا اپنا ہی مزہ ہے، ترک خاتون سیاح پا کستان سے اپنے اگلے سفر پر انڈیا اور نیپال جائیں گی۔

یہ بھی دیکھیں

حماس کے خلاف جنگ میں اسرائیل کو 53 ارب ڈالر کا نقصان ہوا، صہیونی مرکزی بینک

یروشلم:صہیونی مرکزی بینک نے طوفان الاقصی کے بعد ہونے والے معاشی نقصانات کے بارے میں …