ہفتہ , 20 اپریل 2024

امریکہ کو ایران کے خلاف افغانستان کی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں؛حامد کرزئی

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی نے افغانستان میں قیامِ امن کے لئے جاری کوششوں میں ایران کو بھی شامل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی نے جمعرات کو کابل میں افغانستان کی سیکورٹی صورتِ حال سے متعلق کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی تصادم کی صورت میں امریکہ کو ایران کے خلاف افغانستان کی سرزمین استعمال نہیں کرنی چاہیے۔

حامد کرزئی کا کہنا تھا کہ افغانستان کے عوام بیرونی سمجھوتوں کے بجائے اپنی سرزمین پر امن چاہتے ہیں۔سابق صدر کا کہنا تھا کہ افغان عوام کے نزدیک امن کا مطلب جنگ کا خاتمہ، خود مختاری اور ایک باوقار زندگی کا آغاز ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …