جمعرات , 25 اپریل 2024

سعودی عرب نے ایرانی آئل ٹینکر کو چھوڑ دیا

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب نے آخر کار پکڑے جانے والے ایرانی آئل ٹینکر کو جدہ بندرگاہ پر چھوڑ دیا۔سعودی عرب نے ایران کے هپینس 1 (Happiness 1 ) ایرانی آئل ٹینکر کو جو 30 اپریل کو فنی خرابی کے باعث مجبوری کے تحت سعودی عرب کی جدہ بندرگاہ پر لنگر انداز ہوا تھا ایران کیلئے روانہ کر دیا۔

سعودی عرب نے اس سے قبل اس ایرانی آئل ٹینکر کو فنی خرابی کے ٹھیک ہونے کے باوجود واپس جانے کی اجازت نہیں دی تھی۔واضح رہے کہ سعودی عرب نے اس ایرانی آئل ٹینکر کی فنی خرابی کو ٹھیک کرنے اور اسے جدہ بندرگاہ پر رکھنے کے بہانے 10 ملین ڈالر کی خطیر رقم بھی لی۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …