جمعرات , 18 اپریل 2024

ایران اور پاکستان نے باہمی تجارت کو 5 ارب ڈالر تک لے جانے کی منصوبہ بندی کر رکھی ہے؛مہدی ہنر دوست

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر نے کہا ہے کہ دونوں ممالک کی مشترکہ تجارتی سرگرمیوں میں 20 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔پاکستان میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران مہدی ہنردوست نے تہران میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور پاکستان نے باہمی تجارت کو 5 ارب ڈالر تک لے جانے کی منصوبہ بندی کر رکھی ہے اور ہم نے اس حوالے سے پہلا عملی اقدام اٹھایا ہے.

ایرانی سفیر نے پاکستان اور ایران کے درمیان اچھے اور تعمیری تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک، دہشتگردی کی روک تھام کے حوالے سے پختہ عزم رکھتے ہیں۔

انہوں نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ایران اور پاکستان کے درمیان تعاون کی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کامیابیوں کی خاطرایران اور پاکستان کیخلاف دشمن عناصر، خطے میں اپنی نقل و حر کت کو اضافہ کرنے سمیت مزید سنجیدگی سے اور زیادہ مقاصد کو نشانہ بناکر دونوں ممالک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں۔ایرانی سفیر نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے چوکس رہنے والے سرحدوں کی موجودگی سے یقینا وہ اپنے مقاصد کوعملی جامہ پہننانے میں کامیاب نہیں ہوں گے۔

مہدی ہنر دوست نے کہا کہ اگرچہ دباؤ اور پابندیوں نے دونوں ملکوں کے تجارتی تعلقات کی راہ میں رکاوٹیں حائل کی ہیں لیکن ایران اور پاکستان کے درمیان مشترکہ سرمایہ کاری کیلئے تعمیری معاہدے طے پائے ہیں جن پرعمل درآمد سے دونوں ملکوں کے تعلقات فروغ پائیں گے۔

ہنر دوست نے ایران اور پاکستان کے درمیان تجارتی تعلقات کے حجم کے بارے میں کہا کہ فی الحال دونوں ملکوں کے تجارتی تعلقات کا حجم ایک ارب 55 لاکھ ڈالر کا ہے جس میں 20 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے لیکن دونوں ملکوں کی صلاحتیوں کے پیش نظر ہم نے ایران اور پاکستان کے تجارتی تعلقات کے حجم کو 5 ارب ڈالر تک پہنچانے کیلئے قدم اٹھالیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

حماس کے خلاف جنگ میں اسرائیل کو 53 ارب ڈالر کا نقصان ہوا، صہیونی مرکزی بینک

یروشلم:صہیونی مرکزی بینک نے طوفان الاقصی کے بعد ہونے والے معاشی نقصانات کے بارے میں …