جمعرات , 25 اپریل 2024

ایران نے امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے 17 جاسوسوں کو گرفتار کرلیا

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت انٹیلیجنس نے اعلان کیا ہے کہ ایران نے امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے 17 جاسوسوں کو گرفتار کرلیا ہے جن میں بعض کو سزائے موت ہوسکتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایران کے ایٹمی پروگرام ، اقتصادی پروگرام اور ایران کے سائیبر نظام میں تخریب کاری ان جاسوسوں کی اصلی ماموریت تھی۔ انھوں نے کہا کہ سی آئی اے کے جاسوس ایران کے اندر ماہرانہ انداز میں کام کررہے تھے اور ان کا ایکدوسرے کے ساتھ کوئی رابطہ بھی نہیں تھا۔

https://www.facebook.com/iblagh.net/videos/1249080141913107/?t=0

انھوں نے کہا کہ گرفتار ہونے والے 17 جاسوسوں ميں سے کوئی غیر ملکی نہیں ہے ان افراد کو امریکی ویزا کی لالچ دیکر تخریبی اور جاسوسی پر مبنی کارروائیوں کی ذمہ داری سونپی گئی۔ انھوں نے کہا کہ گرفتار ہونے والے تمام افراد نے امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے ساتھ رابطہ کا اعتراف کیا ہے اور ان افراد کو مزد قانونی کارروائی کے لئے عدالت کے حوالے کردیا گیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …