منگل , 23 اپریل 2024

ایران و عراق کے تعلقات فروغ پا رہے ہیں : صدر حسن روحانی کی عراقی وزیراعظم سے گفتگو

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)ایران کےصدر نے کہا کہ خوش قسمتی سے حالیہ سالوں میں دونوں ممالک کے درمیان کثیرالجہتی تعلقات کو فروغ دینے کیلئے مثبت اقدامات ہو ئے ہیں۔اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے کل رات ایران کے دورے پر آئے ہوئے عراقی وزیراعظم عادل عبدل المہدی کے وفد کے ھمراہ ہونے والی ملاقت میں موجودہ صورتحال میں تہران اور بغداد کے روابط کے فروغ پر تاکید اور دونوں ملکوں کے تعلقات کو اہمیت کا حامل قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے میں کہ جب علاقے میں امن و امان کی صورتحال بہتر نہیں ہے اور علاقہ عدم استحکام سے دوچار ہے ایران اور عراق کے مابین ھمہ جانبہ روابط کا فروغ یقینی طور پر علاقے میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے میں مثبت کردار ادا کرے گا۔

حسن روحانی نے اس بات پر زور دیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران علاقے اور دوسرے ممالک کے ساتھ تنازعات بڑھانا نہیں چاہتا اور ہرگز خطے میں کسی جنگ کے لئے پہل نہیں کرے گا کہا کہ ایران ہمیشہ ہی خلیج فارس، آبنائے ہرمز اور بحیرہ عمان میں شپنگ کی سیکورٹی کا اہم محافظ ہے.

صدر روحانی نے کہا کہ خوش قسمتی سے حالیہ سالوں میں دونوں ممالک کے درمیان کثیرالجہتی تعلقات کو فروغ دینے کا مشاہدہ کیا گیا اور ہم یقین رکھتے ہیں کہ یہ سلسلہ جاری رہے گا.

عراق کے وزیر اعظم عادل عبدل المہدی نے اس ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان کثیرالجہتی تعلقات کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ دونوں قوموں کے مفادات اور اس کے تحفظ کے لئے باہمی تعاون ضروری ہے۔.عراقی وزیر اعظم نے علاقے میں تنازعات کو بڑھانے کے لئے ہونے والی سازشوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ عراق کبھی بھی ایران مخالف پابندیوں کا نہ توحصہ تھا اور نہ ہی کبھی حصہ بنے گا.

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …