ہفتہ , 20 اپریل 2024

افغانستان میں امریکی فوجی قافلے پر حملہ

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان میں امریکی فوجی قافلے پر حملہ ہونے کی خبر ملی ہے۔موصولہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کابل کے علاقے دہ سبز میں ایک ایسے امریکی فوجی قافلے پر حملہ ہوا ہے جس میں سی آئی اے کے اہلکار بھی شامل تھے۔اس رپورٹ کے مطابق امریکہ کا یہ فوجی قافلہ، ایک بم دھماکے کا نشانہ بنایا۔ اس حملے کی ذمہ داری طالبان گروہ نے قبول کی ہے۔

طالبان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس دھماکے کے نتیجے میں امریکی جاسوس ادارے، سی آئی اے کی دو گاڑیاں تباہ ہو گئیں اور نتیجے میں سی آئی اے کے کئی اہلکار ہلاک و زخمی ہو گئے۔ افغانستان میں امریکی فوجی کمان اور نیٹو نے بھی کابل میں غیر ملکی فوجی گاڑیوں کے بم حملے کا نشانہ بننے کی خبر کی تصدیق کی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

روس کے الیکشن میں مداخلت نہ کی جائے: پیوٹن نے امریکا کو خبردار کر دیا

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ …